فلپائن ( اے بی این نیوز )فلپائن کے جنوبی حصے میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد مختلف شہروں میں لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلہ مینداناؤ ریجن میں آیا، جہاں جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈ تک رہا مگر شدت کافی زیادہ محسوس کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکارڈ کی گئی شدت 5.9 تھی، جبکہ زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی، جو اسے نسبتاً کم گہرائی کا زلزلہ بناتی ہے۔ اسی وجہ سے جھٹکے زیادہ سخت محسوس ہوئے۔ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان















