اسلام آباد(اے بی این نیوز)سر کاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔
وزارت نے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اکا مو ڈیشن ایلو کیشن رولز2002 میں تر میم کردی گئی ہے جس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسفر ہونے والے وفاقی ملازمین کو مکان کی تبدیلی کا استحقاق ختم کردیاگیا ہے۔
اب ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کراکے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل دوسرے شہر سے تبدیل ہوکر آنے والے تبدیلی کے نام پر مکان الاٹ کرا لیتے تھے جس سے ان سے سینئر کا استحقاق مجروح ہوتا تھا جو طویل عرصے سے جنرل ویٹنگ لسٹ پر انتظار میں ہوتے تھے۔ نئی ترمیم سے اس نا انصافی کا ازالہ ہو جا ئے گا۔
مزید پڑھیں۔اوگرا نے ملک بھر میں گیس کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی















