اہم خبریں

اسلام آباد: بیوٹی سیلون پرکام کرنیوالی لڑکی پر سیلون مالکان اور بااثر افرادکا تشدد، بال بھی کاٹ دیے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) بیوٹی سیلون پرکام کرنیوالی لڑکی پر سیلون مالکان اور بااثر افرادکا تشدد، بال بھی کاٹ دیے

اسلام آباد میں لوئی بھیر کے علاقے میں بیوٹی سیلون پرکام کرنے والی لڑکی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشددکیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیےگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق معاملہ راولپنڈی کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا، ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت مکمل، اسمبلی تحلیل

متعلقہ خبریں