اسلام آباد(اے بی این نیوز)سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت آج مستحکم رہی، جو گزشتہ ہفتے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے رہی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 4 ہزار 65 ڈالر پر مستحکم رہا جب کہ ایک تولہ چاندی بھی 5 ہزار 270 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی کی قیمت 49.98 ڈالر پرمستحکم رہی۔















