اہم خبریں

گیس کی قیمتوں میں ’’کمی‘‘ کے دعوے ،حقیقت بے نقاب،کمی نہیں مہنگی کردی گئی،جا نئے نئی قیمت بارے

اسلام آباد (رضوان عباسی  ) گیس کی قیمتیں کم ہوئیں یا مہنگی؟ اے بی این نیوز اندر کی کہانی سامنے لے آیا۔ اوگرا اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں ’’کمی‘‘ کے دعوے کی حقیقت بے نقاب ہو گئی۔

اوگرا نے مجموعی طور پر گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ منظور کیا، زرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ منظور کیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے گیس 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری۔ سوئی سدرن کے لیے یہ اضافہ 7.14 فیصد بنتا ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں 4.89 فیصد اضافہ منظور۔ سوئی ناردرن کے لیے اضافہ 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر۔سوئی سدرن کی نئی گیس قیمت 1777 روپے 02 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ سوئی ناردرن کی نئی گیس قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

اوگرا نے سابقہ شارٹ فال کی مد میں گیس کمپنیوں کے لیے 60 ارب 88 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی۔اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کیا تھا۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے پر میڈیا کو اعلامیہ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں :آج رات 12 بجے اسمبلی تحلیل،نگران سیٹ اپ کی تیاری

متعلقہ خبریں