گلگت بلتستان ( اے بی این نیوز ) گلگت بلتستان کے لیے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے،
چیئرمین جی بی کونسل نے قائد حزبِ اختلاف اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ کیا۔ آرٹیکل 48-A(2) کے تحت یہ نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ عہدہ سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھائیں گے۔
گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے باعث آج رات بارہ بجے تحلیل ہو جائے گی، جس کے بعد نگران سیٹ اپ باقاعدہ طور پر کام شروع کرے گا۔
مزید پڑھیں :افغانستان کی بھارت کو بڑی پیشکش













