اہم خبریں

مساج سینٹر میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، حقائق سامنے آگئے،تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )تھانہ لوہی بھیر علاقہ میں میں خاتون کے بال کاٹنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کا نہیں بلکہ ڈیڑھ ماہ پرانا راولپنڈی کے مصریال روڈ کا ہے۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ واقعہ ایک مساج سینٹر میں پیش آیا، جہاں کام کرنے والی خاتون ایمان کے ساتھ تشدد نہیں ہوا تاہم اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے میں دو افراد انیس خان اور ارمان خان ملوث ہیں۔ ارمان خان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں 10 مختلف مقدمات بھی درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک مقامی صحافی نے اس پرانے واقعے کو غلط طور پر اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر سے منسلک کر کے جعلی رپورٹنگ کی۔ شواہد کے مطابق یہی صحافی مختلف مساج سینٹرز سے منتھلی بھتہ لیتا تھا اور ایس ایچ او لوہی بھیر کے نام پر مالکان کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی کورال اور ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کی جانب سے مساج سینٹرز کے خلاف سخت کارروائیاں شروع ہونے کے بعد اسی صحافی نے مبینہ طور پر سازش کے تحت اس واقعے کو اسلام آباد سے جوڑ دیا تاکہ اسلام آباد پولیس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا سکے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ اصل واقعہ راولپنڈی کا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :آج رات 12 بجے اسمبلی تحلیل،نگران سیٹ اپ کی تیاری

متعلقہ خبریں