اہم خبریں

آج رات 12 بجے اسمبلی تحلیل،نگران سیٹ اپ کی تیاری

اسلام آباد (رضوان عباسی   ) گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر آج تحلیل ہو جائے گی۔ اسمبلی 24 نومبر 2025 کی درمیانی رات 12 بجے از خود تحلیل ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

تحلیل کا عمل گورننس ریفارمز 2019 کے آرٹیکل 56(5) کے تحت مکمل کیا گیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے خط کی روشنی میں محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ کے قیام کا عمل شروع ہوگا اور نگران وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں