اہم خبریں

12 ہزار سال بعد خاموشی ختم،دھواں 46 ہزار فٹ تک بلند،جا نئے کون کونسے ممالک متاثر ہو ئے

ایتھوپیا (اے بی این نیوز       )ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش رہنے والا آتش فشاں اچانک پھٹ گیا۔ اس پھٹنے کے بعد نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ آتش فشاں سے خارج ہونے والی راکھ کے بادل یمن اور عمان تک پہنچ گئے ہیں، فرانسیسی موسمیاتی ادارے نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ادیس ابابا حکام نے ابھی تک اس واقعے سے جانی نقصان یا کسی ممکنہ انخلا کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ علاقے میں موجود افراد اور حکومتی محکمے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں حوا کی بیٹی کی بے حرمتی،سر کے بال کاٹ دیئے،ویڈیو وائرل،پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

متعلقہ خبریں