اسلام آباد (زمان مغل )اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ایک خاتوننا زیبا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ملزمان نے تشدد کے دوران خاتون کے بال کاٹ دیے اوراس کی بے حرمتی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ لڑکی کی جانب سے انکار پر ملزمان نے تشدد جاری رکھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود وفاقی پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت قبول نہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے واقعے میں ملوث تین افراد کی شناخت کر لی ہے، جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ تاہم متاثرہ خاتون کی جانب سے ابھی تک پولیس کو درخواست موصول نہیں ہوئی اور پولیس کی جانب سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :اسکول ٹیچر انٹرنز کیلئے خوشخبری، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی ،جا نئے کب تک جمع کرائی جا سکتی ہے















