لاہور (اے بی این نیوز )پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے لیے پورٹل میں تکنیکی مسائل کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔
مراسلے کے مطابق امیدوار اب 26 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ یکم دسمبر کو میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ حتمی امیدواروں کو 6 دسمبر کو بھرتی کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
ابتدائی طور پر 12 نومبر سے 21 دسمبر تک 15 ہزار امیدواروں کے لیے درخواستیں کھولی گئی تھیں، تاہم بار بار آنے والی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ،تینوں خوارج کا تعلق پڑوسی سے نکلا،جا نئے ہو شربا انکشافات















