کندھ کوٹ(اے بی این نیوز )کندھ کوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زنگ آلود راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
سانحے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ راکٹ لانچر کا گولہ پرانا اور زنگ آلود تھا، جس کے پھٹنے سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ خطرناک اسلحہ رہائشی علاقے تک کیسے پہنچا۔
مزید پڑھیں :سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری برقرار















