عمان (اے بی این نیوز )عمان نے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اس سال قومی دن کے موقع پر دو روزہ سرکاری تعطیل مقرر کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 26 اور 27 نومبر (بدھ اور جمعرات) کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ معمول کا کام 30 نومبر، اتوار سے دوبارہ بحال ہوگا۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ملک 2025 میں قومی دن دو دن تک منائے گا۔ یہ فیصلہ سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں، ملک کی تاریخ اور ثقافت کا جشن منا سکیں اور ترقی کے سفر پر فخر کر سکیں۔
اس سے قبل عمان میں قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم نئی تاریخوں کے تحت قومی تعطیلات کو مزید معنی خیز اور وسیع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عمان نے حال ہی میں ہنرمند افراد کے لیے نیا ثقافتی ویزا بھی متعارف کرایا ہے، جو ملک کی تخلیقی اور ثقافتی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
مزید پڑھیں :طلبہ کے لیے اہم خبر،کینیڈا کا مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان،جا نئے درخواستیں کہاں اور کیسے جمع کرا ئی جائیں















