اہم خبریں

شکست اب پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے،وفاقی وزیر امیر مقام

ہری پور(اے بی این نیوز    ) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹ اور پراپیگنڈے کی ایک منظم فیکٹری سرگرم ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے ہری پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے مخالفین کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہری پور مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے۔ ان کے مطابق شکست اب پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے۔

امیر مقام نے پشاور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں، اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر ہری پور کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ن لیگ پر اعتماد کیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق ن لیگ کی ہر دورِ حکومت میں ملک نے ترقی کی ہے، اور یہی کارکردگی عوام کے اعتماد کی بنیادی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں :ن لیگ نے پی ٹی آئی کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی،مریم نواز

متعلقہ خبریں