اہم خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 85 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 185 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار 103 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جان انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم فوجی کمانڈر علی طباطبائی جاں بحق

متعلقہ خبریں