اہم خبریں

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی ہیں

پشاور(اے بی این نیوز)ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

نجی چینل کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق خودکش حملہ آور نے صدر والی سائیڈ سے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور پیدل تھا۔ دھماکا 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور بیریئر کی وجہ سے خودکش حملہ آور آگے نہیں جا سکا۔

خودکش حملے کے حوالے سے جاری کی گئی ابتدائی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے ساتھیوں کو گیٹ ہی پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایف سی کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔خود کش حملے کے بعد دوسرے بمبار نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات اب تک کے شواہد کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکا اس وقت ہوا، جب ہیڈکوارٹر میں پریڈ جاری تھی اور پریڈ کے وقت 450 اہلکار موجود تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 خود کش حملہ آور پیدل پیدل آئے ۔ تمام دہشت گردوں نے خود کش بمبار جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ دہشت گردی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے تھےا ور ان کا ٹارگٹ پریڈ تھا۔

مزید پڑھیں۔سوشل میڈیا پر تنقیدوں کی وجہ سے ڈاکٹر نبیہہ کا حارث کھوکر سے طلاق لینے پر غور

متعلقہ خبریں