لاہور(اے بی این نیوز)حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ اور حارث کھوکر کی شادی کافی سرخیوں میں تھی تاہم حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ نے بتایا کہ وہ شادی کے فوراً بعد ہی طلاق لینے کا سوچ رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک ماہر نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا کی شخصیت ہیں۔ چند روز قبل وہ اپنے دوست حارث کھوکھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کا نکاح بھی کافی وائرل ہوا۔
جوڑے کا نکاح مولانا طارق جمیل نے ان کی اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ یہ جوڑا اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے دلہن کے زیورات اور لباس کی قیمت کا اعلان بھی کیا۔ متعدد وجوہات کی بنا پر اس جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
شادی کی بعد سے ڈاکٹر نبیہہ اور حارث مسلسل انٹرویوز دے رہے ہیں اور اب انہوں نے ایک اور نجی شو میں تنقیدوں کے حوالے سے بات کی۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی شادی سے متعلق عوام کے ردعمل کیوجہ سے ڈپریشن کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا بدترین وقت تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنے دباؤ سے گزریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر انہوں نے حارث کھوکھر سے طلاق لے لینے کے بارے میں بھی سوچا کیونکہ وہ بہت زیادہ تنقیدوں کی زد میں تھیں اور ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں۔وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا















