اہم خبریں

ایران و پاکستان سے ایک دن میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی

افغانستان(اے بی این نیوز)افغانستان کے ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین کے مطابق ہفتے کے روز ایران اور پاکستان سے مجموعی طور پر 2,102 افغان خاندانوں کے 11,855 افراد اپنے وطن واپس لوٹ آئے۔

کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ واپس آنے والے مہاجرین کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر دستاویزی افراد کی ہے، جبکہ سب سے زیادہ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں۔گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں