اہم خبریں

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضح سبقت

لاہور ( اے بی این نیوز   ) ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح سبقت بنالی ہے، قومی اسمبلی کے 5 میں سے 4 حلقوں میں برتری جبکہ پنجاب اسمبلی کے 7 میں سے 6 حلقوں میں آگے ہے۔ ایک حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے سبقت حاصل کی ہے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق صورتِ حال کچھ یوں ہے:


این اے 129 لاہور ،134 پولنگ اسٹیشنز

ن لیگ کے میاں نعمان 24,999 ووٹ کے ساتھ آگے
آزاد امیدوار چودھری ارسلان 11,162 ووٹ کے ساتھ پیچھے

این اے 96 جڑانوالہ، 125 پولنگ اسٹیشنز

ن لیگ کے بلال بدر چودھری 29,089 ووٹ سے سبقت میں
آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 12,078 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

این اے 143 ساہیوال ، 363 پولنگ اسٹیشنز

ن لیگ کے چودھری محمد طفیل 110,891 ووٹ کے ساتھ آگے
آزاد امیدوار ضرار اکبر چودھری 10,375 ووٹ کے ساتھ پیچھے

این اے 18 ہری پور ، 228 پولنگ اسٹیشنز
آزاد امیدوار شہر ناز 76,265 ووٹ سے آگے
ن لیگ کے بابر نواز 73,775 ووٹ کے ساتھ پیچھے

این اے 185 ڈیرہ غازی خان ،150 پولنگ اسٹیشنز

ن لیگ کے قادر لغاری 53,539 ووٹ کے ساتھ برتری میں
پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 27,453 ووٹ کے ساتھ پیچھے

پی پی 269 مظفرگڑھ، 110 پولنگ اسٹیشن

پیپلز پارٹی کے میاں علمدار قریشی 42,976 ووٹ لے کر سب سے آگے
آزاد امیدوار سردار اقبال پتافی 30,072 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے جبکہ چند حلقوں میں آزاد امیدوار بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ حتمی نتائج الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں :ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اندر کی بات بتا دی، حارث کھوکھر سے دوریاں کیوں

متعلقہ خبریں