اہم خبریں

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اندر کی بات بتا دی، حارث کھوکھر سے دوریاں کیوں

لاہور ( اے بی این نیوز   ) ڈاکٹر نبیہا علی خان نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی بدترین تنقید نے انہیں شادی کے صرف چند روز بعد ہی طلاق لینے پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ڈاکٹر نبیہا نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے حال ہی میں مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر نکاح کیا تھا۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی جوڑے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر دلہن کے ملبوسات اور زیورات کی قیمت کے ذکر پر۔

اس مسلسل دباؤ کے باعث ڈاکٹر نبیہا اور حارث نے متعدد انٹرویوز کیے۔ ڈاکٹر نبیہا علی خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روتے ہوئے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد انہیں شدید ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے سب سے خوشگوار لمحات، سوشل میڈیا کی بے رحم تنقید نے اُن کے لیے ایک خوفناک تجربہ بنا دیے ہیں، اور وہ اس پوری صورتحال سے ذہنی طور پر بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں :آج ملک میں ضمنی انتخابات پرامن رہے،چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ

متعلقہ خبریں