لاہور ( اے بی این نیوز ) ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، کوٹ مومن اور لاہور میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے این اے 185 میں 29 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری 17,157 ووٹ لے کر سبقت میں ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 6,314 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
فیصل آباد کے پی پی 116 کے 11 پولنگ اسٹیشنز میں مسلم لیگ ن کے رانا احمد شہریار 3,093 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، اور آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 483 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 104 کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ دانیال 1,151 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 217 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
کوٹ مومن کے حلقہ پی پی 73 میں 21 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا 8,659 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، اور آزاد امیدوار محمد حارث رانجھا 2,028 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور کے این اے 129 میں 81 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 8,492 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور آزاد امیدوار ارسلان احمد 5,371 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔یہ نتائج غیرسرکاری ہیں اور حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
مزید پڑھیں :26 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری،ایف بی آر نے بحریہ ٹاؤن کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں















