اہم خبریں

قو می اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات، پولنگ کے وقت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا جائے گا۔ حکام کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے پر صرف وہی ووٹرز ووٹ ڈال سکیں گے جو اس وقت پولنگ بوتھ کے اندر موجود ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم تمام حلقوں میں انتخابی عمل کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہا ہے۔ مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پرامن رہا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضمنی الیکشن قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہو رہا ہے اور پولنگ کے مقررہ وقت کے خاتمے میں چند منٹ باقی رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :عابد شیر علی کی الیکشن کے ضابطۂ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ، کیمرے آن کر کے ووٹ کاسٹ کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ خبریں