اہم خبریں

عابد شیر علی کی الیکشن کے ضابطۂ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ، کیمرے آن کر کے ووٹ کاسٹ کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد ( اے بی این نیوز   )فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے الیکشن ضابطۂ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کر دی۔ انہوں نے کیمرے آن کر کے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد شیر علی دیگر افراد کی موجودگی میں اپنا ووٹ ڈالتے ہیں، جس سے ووٹ کی رازداری کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ووٹ کی رازداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاہم اس واقعے نے ان ہدایات کو یکسر نظر انداز کرنے کا تاثر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :کوٹ مومن،ووٹ کاسٹنگ کا عمل شدید سست روی کا شکار

متعلقہ خبریں