فیصل آباد( اے بی این نیوز )فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے دوران پانچوں حلقوں میں مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ معمول سے خاصا کم رہا، جس کی بڑی وجہ عوام کی حکومت سے بے رُخی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری ہے مگر رفتار سست ہے، جس کے باعث حلقوں میں گہما گہمی کم دکھائی دے رہی ہے۔
پی پی 98 میں ووٹرز کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے، جس پر مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا سکے۔ سیاسی کارکنان بھی ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود ٹرن آؤٹ بڑھنے کے آثار کم ہی نظر آ رہے ہیں۔
شہری حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر رش نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ پی پی 98 میں خواتین ووٹرز کی شرکت بھی معمول سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کا ماحول سست روی اور دلچسپی کی کمی کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں :مظفرگڑھ، حلقہ پی پی 269 میں ضمنی انتخاب کے دوران شدید بدنظمی،پولنگ معطل















