ہری پور ( اے بی این نیوز )ہری پور میں ضمنی انتخاب کے دوران این اے 18 کے پولنگ اسٹیشنز پر ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی سامنے آ گئی۔ الیکشن کمیشن کا عملہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔
شہریوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بیلٹ پیپرز کی تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں، جس سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی واضح طور پر نظر آئی۔ متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو موبائل فون ساتھ لے جانے سے بھی نہ روکا گیا۔
مزید پڑھیں :ایپل صارفین کیلئے خوشخبری،آئی فون ، پیڈ اور میک سستے تریں داموں میں ،جا نئے تفصیلات















