اہم خبریں

ایپل صارفین کیلئے خوشخبری،آئی فون ، پیڈ اور میک سستے تریں داموں میں ،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایپل کے 2025 کے پراڈکٹ لانچز مکمل ہونے کے بعد اب نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کمپنی 2026 کے اوائل میں کم قیمت آئی فون، آئی پیڈ اور میک متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل اگلے سال بجٹ لائن اپ متعارف کرائے گا، جس میں آئی فون 17e کی آمد پہلی سہ ماہی کے وسط میں متوقع ہے۔تجزیے کے مطابق آئی فون 17e کا ڈیزائن موجودہ ماڈل جیسا ہی رکھا جائے گا، جب کہ اس میں اے 19 چپ، 8 جی بی ریم اور ایپل کا نیا 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا شامل ہوگا۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل ہی رہے گا اور نوچ ڈیزائن بھی برقرار رکھا جائے گا۔ ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ ایپل نئے C1X موڈیم کے بجائے پرانا C1 موڈیم ہی استعمال کرے گا۔ایپل کم قیمت آئی پیڈ اور میک ماڈلز پر بھی کام کر رہا ہے۔ اگرچہ تفصیلات محدود ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق بیس ماڈل آئی پیڈ کو اے 18 چپ اور 8 جی بی ریم کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا، جو کہ ایپل انٹیلیجنس سپورٹ کرنے والا آخری آئی پیڈ ہوگا۔

کم قیمت میک بک کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ آئی فون کلاس پروسیسر پر مبنی ہوگا، تاہم دیگر خصوصیات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ اس کا ڈیزائن ایم ون میک بک ایئر سے مشابہ ہوگا یا نیا انداز اپنائے گا۔

علاوہ ازیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل جلد آئی فون ایئر 2، آئی فون 18 اور آئی فون 18e متعارف کرائے گا، جن میں C2 چپ نئے 5G موڈیم کے طور پر شامل ہوگی۔ آئی فون 18 پرو ماڈلز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا سائز بھی کم کیا جائے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے زیر بحث آئی فون فولڈ اب بھی فیس آئی ڈی کے بجائے ٹچ آئی ڈی کے ساتھ آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ن

متعلقہ خبریں