اہم خبریں

غزہ: جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف وزری، اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 14 فلسطینی شہید

غزہ(اے بی این نیوز)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج کم از کم 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عینی شاہدین اور طبی کارکنوں کے مطابق پہلا حملہ گنجان آباد علاقے رمل میں ایک گاڑی پر ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ شہید ہونے والے افراد گاڑی کے اندر موجود تھے اس کے قریب۔

طبی کارکنوں کے مطابق گاڑی پر حملے کی کچھ دیر بعد اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح اور نصیرات کیمپ میں 2 الگ الگ گھروں پر فضائی حملے کیے، جس میں مزید 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کچھ ہی دیر بعد غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک اور گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے، جس سے آج شہادتوں کی مجمعوعی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی افواج کے غزہ پر فضائی حملوں کے دوران 316 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

10 اکتوبر کی جنگ بندی نے 2 سالہ غزہ تنازع میں کشیدگی کو کم کیا، جس سے لاکھوں فلسطینیوں کو تباہ حال غزہ میں واپس جانے کا موقع ملا، تاہم فلسطینی عام شہریوں کی شہادتوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی تباہ کن کارروائیوں میں 69 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

مزید پڑھیں۔ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو ہوگا

متعلقہ خبریں