اہم خبریں

ضمنی الیکشن: ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ ختم ہونے کے کم از کم ایک گھنٹے بعد غیر سرکاری نتائج نشر کریں اور واضح طور پر بتائیں کہ یہ نتائج حتمی اور جزوی نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ جاری کرنے کا اختیار صرف متعلقہ آر او کو ہوگا۔

واضح رہے کہ کل 6 قومی اسمبلی اور 7 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقوں ہری پور این اے 18 ، لاہوراین اے 129 ،ساہیوال این اے 143 ، ڈی جی خان این اے 185 ، فیصل آباد این اے 96اور این اے 104میں پولنگ کل ہوگی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں سرگودھا پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73، میانوالی پی پی 87 ،ساہیوال پی پی 203 اور مظفر گڑھ پی پی 269 میں پولنگ کل ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف

متعلقہ خبریں