اہم خبریں

سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف

راولپنڈی (اے بی این نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جینت لیاناگے 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کوسل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے محمد نواز نے 3، سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان اور پاکستان کے قائد نے میدان مار لیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پیر کی انجری کے باعث آج کے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

سلمان علی آغا نے ٹاس کے وقت اعلان کیا کہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلیمان مرزا شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم میں کامندو مینڈس، ونندو ہسرنگا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا، وجے کانتھا وشواناتھ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سخت ردعمل!محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے بیانات کو مسترد کر دیا

متعلقہ خبریں