اہم خبریں

امریکی کارگو طیارے کے حادثے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

امریکا(اے بی این نیوز) امریکی ریاست کینٹکی میں رواں ماہ پیش آنے والے طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں نئی ​​تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ٹیک آف کے دوران کارگو طیارے کا انجن ونگ سے الگ ہو گیا اور شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیک آف کے دوران انجن ونگ سے الگ ہوگیا اور بظاہر جہاز کے باہر سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ لوئس ول سے ہوائی جانے والے کارگو طیارے کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:راشد لطیف کا یوٹرن! متنازع بیان پر معافی مانگ لی!

متعلقہ خبریں