لاہور (اے بی این نیوز) سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی اور اپنا بیان ایکس پر پوسٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کی وضاحت جاری کردی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عوام سے معافی مانگی ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر کی جانے والی قیاس آرائیوں پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میرا مقصد کبھی کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔
ایکس پر بیان میں راشد لطیف نے سروگیٹ اشتہارات اور کرکٹ کے معاملات پر بھی شفاف وضاحت کی ہے۔ سابق کپتان نے عوامی بیانات پر قابو پانے کا وعدہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں:جوانوں کو شہید کرنے والوں کے لیے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں:سہیل آفریدی















