نوشہرہ (اے بی این نیوز) تحصیل پبی کے علاقے ڈگی جدید میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
تحصیل پبی کے علاقے ڈگی جدید میں مکان کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گھر کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو کے مطابق 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
155 ریلوے اسٹیشن سولر انرجی پر تبدیل، ریونیو میں اربوں روپے اضافے کے منصوبے جاریمزید پڑھیں:















