اہم خبریں

ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے ۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے ۔

کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کرلی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی ۔ ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔

واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس اپیل 24 نومبر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

مزید پڑھیں۔’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ خبریں