اہم خبریں

پنجاب: اسکولوں میں تدریسی اوقات صرف 2 گھنٹے کردی گئی، چھٹیوں کا بھی اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں اسکولوں کے تدریسی اوقات عارضی طور پر صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول 9:30 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دوپہر کی شفٹ 2:00 سے 4:00 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعے کے روز دوپہر کی شفٹ کا وقت 2:30 سے 4:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

کلاس پہلی سے 8ویں تک کے طلبا کا پہلا امتحان 12 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

موسم سرما کی تعطیلات
پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات 2025 کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اسکول 23 دسمبر 2025 سے بند ہوں گے اور تعطیلات 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ شیڈول پورے پنجاب میں یکساں طور پر نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے ایک ہی ٹائم لائن کے تحت کام کریں۔

مزید پڑھیں۔آج بروز ہفتہ22نومبر2025سونے کی قیمت بارے جانئے

متعلقہ خبریں