بمبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا مدتوں بعد اکشے کمار کے ساتھ منگنی ٹوٹنے پر کہا کہ اب وہ ماضی بھلا چکی ہیں، اسی کے ساتھ انہوں نے منگنی بھی فراموش کردی ۔90 کی دہائی کی سپر ہٹ جوڑی روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار نے 1995 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، 1994 میں دونوں کی فلم مہرا نے کامیابی کے خوب جھنڈے گاڑے جس کے بعد یہ جوڑی ہٹ ہوگئی۔ بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں روینہ ٹنڈن سے سوال پوچھا گیا کہ اب بھی جب ان کا نام گوگل پر سرچ کیا جاتا ہے، تو ان کے ساتھ اکشے کا نام بھی آتا ہے۔روینہ نے کہابالکل ایسا ہی ہے، ایسا دکھایا جاتا ہے جیسے ان تمام خواتین کے درمیان جنگ ہے جو اکشے سے منسلک رہیں، کسی قسم کا کوئی حسد نہیں ہے، ان کی زندگی سے نکلنے کے بعد میں نے کسی اور کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا اور وہ بھی کسی اور کے ساتھ تعلقات میں تھے۔اداکارہ نے کہامہرا کی ریلیز کے بعد ہم ہٹ جوڑی تھے، اب بھی جب ہم ملتے ہیں جو اچھے سے ملتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ہر کوئی اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے، میں بھی اس منگنی کو بھلا چکی ہوں۔روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ رشتے بنتے اور بگڑتے ہیں، لیکن ایک ٹوٹی ہوئی منگنی میرے دماغ میں بس گئی ہے، مجھے نہیں معلوم کیوں، لوگوں کی شادیاں ٹوٹتی ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے۔
