پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے اور وفاق کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود وہ جمہوری رویوں کے حامی ہیں اور احتجاج کی طرف نہیں جانا چاہتے۔
پشاور میں اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران سہیل آفریدی نے اشارہ دیا کہ نومبر میں کچھ اور دسمبر میں بہت کچھ ہونے والا ہے، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے تمام آئینی راستے استعمال کر چکے ہیں، حتیٰ کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط بھی لکھا تاکہ معاملہ ریکارڈ پر آ سکے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں 30 مفت وائی فائی ہاٹ اسپٹس، جانئے تفصیل















