پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں جمہوری رویئے پر یقین رکھتا ہوں، احتجاج کی جانب نہیں جانا چاہتا۔ میں نے تمام آئینی راستے اپنائے، میں نے مریم نواز کو بھی خط لکھا۔ میں بانی سے ملاقات کیلئے اب کیا کروں۔
میں مریم نواز کے خط کے جواب کا انتظار کررہا ہوں۔ بانی سے کسی قسم کا رابطہ نہیں۔ وزیراعظم نے مجھے مبارکباد دی، سوشل میڈیا پر میری بھی ٹرولنگ ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، وزیراعظم کی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔
میرے صوبے میں اس وقت سنجیدہ مسائل ہیں۔ دہشتگردوں کیلئے ہمارے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔ یہ الزام غلط ہے کہ ہماری جماعت نے دہشتگردوں کو کے پی میں بسایا۔ کرپشن کی کسی کو خبر ملے تو مجھے بتائے، کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف نیب ایکشن لے گا۔
میں تو سات مرلے کا گھر نہیں بنا سکتا، جس دن میں نے سات مرلے کا گھر بنایا اس دن مجھے پکڑ لیا جائے۔ کے پی میں منشیات کے کاروبار میں اگر سیاسی عناصر شامل ہیں تو ہمیں بتایا جائے، ہم ایکشن لیں گے۔ کے پی میں جو بھی شہید ہوتا ہے اس کی مجھے تکلیف ہوتی ہے۔
میں مذاکرات کا حامی ہوں لیکن موجودہ حکومت سے بات کا کوئی فائدہ نہیں۔ این ایف سی ایوارڈ اجلاس میں جاؤں گا، وفاق کے پی کے فنڈز جاری کرے۔ ہمارے لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف پہلے بھی قربانیاں دیں۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کے خط کا جواب نہیں دیا جائیگا،عظمیٰ بخاری















