اہم خبریں

ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز کا چیمپئن! پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو مات دیدی

دوحہ (ایب این نیوز) ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ 23 ​​نومبر بروز اتوار بنگلہ دیش سے ہوگا۔

پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے۔ مخالف ٹیم نے آخری گیند تک مقابلہ کیا اور 9 وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔

سری لنکا اے کے میلان نے 40، لاستھ نے 27 اور وشن نے 29 رنز بنائے لیکن کوئی اور کھلاڑی نمایاں بلے بازی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3،3 جب کہ عبید شاہ، شاہد عزیز اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں‌:سہیل آفریدی کے خط کا جواب نہیں دیا جائیگا،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں