اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا لیگی رہنمائوں کودھمکی آمیز تقریر پر نوٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن نے ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لے لیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہری پور نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور امیدوار بابر نواز کو طلب کر لیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور بابر نواز کو کل طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس میں انتخابی عملے کو دھمکیاں دی تھیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے بیان بازی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو بھی کل طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:رانا ثنااللہ کو جرمانہ

متعلقہ خبریں