اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ طے پا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ (گروپ A) میں شامل کر دیا گیا ہے، جہاں امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔
بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز 8 فروری کو امریکا کے خلاف احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم سے کرے گی، جب کہ دوسرا میچ 12 فروری کو دہلی میں نمیبیا کے خلاف ہوگا۔ دو میچز کے بعد بھارتی ٹیم کولمبو پہنچے گی جہاں 15 فروری کو سال کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان کے خلاف شیڈول ہے۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ بھارت 18 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ممبئی میں کھیلے گا۔
سپر 8 راؤنڈ کے میچز احمد آباد، چنئی اور کولکتہ میں ہوں گے۔ اگر بھارت سیمی فائنل تک پہنچا تو اس کا میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ورلڈ کپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں ہوگا۔ کرکٹ
مزید پڑھیں :’کابینہ میں 9 لوٹے ہیں‘فاروق حیدر اور انوارالحق کے درمیان جملوں کا دلچسپ تبادلہ















