ڈی آئی خان،لکی مروت( اے بی این نیوز ) خوارج کے خلاف دو الگ الگ مقابلوں میں 13 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ پہاڑ خیل لکی مروت میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خوارج ہلاک ہو ئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ہو ئے۔ مارے گئے بھارتی سرپرست خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
خوارج متعدد وارداتوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن جاریہے۔ ازمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم برقرار۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن پورے زور پر جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں :اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو رہی ہیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ















