اسلام آباد اے بی این نیوز ) رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے بی این کے پروگرام’’ڈی بیٹ @8 میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین کی سمت پر کل اہم مشاورت ہوگی۔
اپوزیشن اتحاد مضبوط ہو رہا ہے، جلد اہم اعلان متوقع ہے۔
ملک کو آئینی استحکام کی ضرورت ہے، سیاسی انتشار کا فائدہ کسی کو نہیں ملے گا۔ اگر قیادت میں تبدیلی ہوئی تو اس کا مقصد اتحاد کو مؤثر بنانا ہوگا۔ ہم کسی صورت آئین سے انحراف برداشت نہیں کریں گے۔
اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو رہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کردار کلیدی ہو سکتا ہے، فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔ قومی سیاست اس وقت حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ہماری جدوجہد ذاتی نہیں، آئینی ہے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا، ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے۔
27ویں آئینی ترمیم میں کچھ چیزیں ریورس ہو گئی ہیں۔ پی ٹی آئی وعدے کر کے نکل جاتی ہے، مگر ہمیں اپنی کمٹمنٹ پر کھڑا ہونا چاہیے۔ میں اپنی بات پرہمیشہ کھڑا رہوں گا، چاہے نقصان ہو۔
انسان غلطی کر سکتا ہے، لیکن اپنی سوچ پر قائم رہنا اصل طاقت ہے۔
لیڈر جیل میں ہو یا نہ ہو، اصولوں پر قائم رہنا ضروری ہے۔ ہم نے جو وعدہ کیا، اس پر ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ چار ججز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، انصاف کے لیے ہر آواز اہم ہے۔
انجینئر امیر مقام کی اے بی این نیوز کے پروگرام’’ڈی بیٹ @8 میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اداروں میں ریفارمز نہ ہونے سے بحران بڑھ سکتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام بھی معیشت پر اثر ڈال رہا ہے۔
مریم نواز کے خط اور ملاقاتیں محدود، عدالت اور ادارے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔
معیشت اور شفافیت دونوں ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ جیل ملاقاتوں کے فیصلے انتظامیہ کے اپنے قوانین کے مطابق ہوتے ہیں۔ فیملی اور وکلا کی ملاقاتیں شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
حکومت اور جیل انتظامیہ قانون کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔
محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر مشاورت جاری ہے۔ محمود اچکزئی کے بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمانی طریقۂ کار کے مطابق ہوگا۔ کے پی میں جرگے کی روایت مضبوط، بہتر نتیجے کی امید ہے۔
عوامی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے نمٹنا ہوگا۔ سیاست ایک طرف، ملکی سلامتی سب سے اہم ہے۔ آئینی حقوق کی تحریکیں پہلے بھی ہوتی رہیں، سب کچھ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ 27ویں ترمیم پر مختلف آرا موجود، فیصلہ پارلیمان کرے گی۔
مزید پڑھیں :بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو متاثر کرنا چاہتا ہے،خوجہ آصف















