اہم خبریں

بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو متاثر کرنا چاہتا ہے،خوجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی۔ مئی میں بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا اور اب دوبارہ اس میں شدت آ گئی ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی فورسز نے دہشت گردی پر قابو پانے میں بہادری کا مظاہرہ کیا اور امریکی رپورٹس بھی ہماری فتح کی تصدیق کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور ہمارے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم رہا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جنگیں ختم کروائی ہیں، لیکن وہ بار بار جنگ کا ذکر کر رہے ہیں، جبکہ مودی خاموش ہیں۔ بھارت کے چیف آف ڈیفنس نے بھی اپنے جہاز گرنے کی تصدیق کی۔

افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے تین دور ہوئے، اور پاکستان کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی میں افغان دہشت گرد ملوث ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کو وقت دے رہا ہے اور طالبان کے حوالے سے سابقہ پالیسی غلط رہی ہے، اب افغانستان کو دہشت گردی کا جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں  :جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی

متعلقہ خبریں