لاہور ( اے بی این نیوز )این اے-129 میں انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان گرفتار۔ لاہور میں میاں اکرم عثمان یعقوب برکی کے جنازے سے نکل رہے تھے کہ برکی تھانے کی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ میاں اکرم عثمان این اے-129 میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے تھے اور ان کی گرفتاری کا مقصد ضمنی الیکشن سے قبل خوف و ہراس پھیلانا ہے۔حافظ فرحت عباس نے کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے نہ تحریک انصاف کے کارکنان ڈریں گے اور نہ عوام۔
مزید پڑھیں :رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری















