فیصل آباد ( اے بی این نیوز )فیصل آباد ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری۔ پی پی-116 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثنااللہ نے 20 نومبر کو امیدوار رانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی، جو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انہیں وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدہ دار، وزیر یا پارلیمنٹ ممبر انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ الیکشن کمیشن نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹر کی وضاحت کے بعد مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :بڑا استعفیٰ آگیا















