اہم خبریں

ضمنی انتخابات: آرمی اور سول فورسز کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے افسران انچارجوں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات 22 سے 24 نومبر کے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رینجرز کو دفاع کی تیسری تہہ میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تعینات فورسز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 269 مظفر گڑھ، این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فورسز کی تعیناتی این اے 18 ہری پور، پی پی 73 سرگودھا، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فورسز کی تعیناتی این اے 143 ساہیوال، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:ضمنی انتخابات شیڈول جاری

متعلقہ خبریں