اہم خبریں

ضمنی انتخابات شیڈول جاری

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز     )قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 23 نومبر کو ہو نگے ، جن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 6 قومی اور 7 صوبائی حلقوں میں ووٹنگ کا اعلان کر دیا۔ ضمنی انتخابات میں 13 نشستوں پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ہوگی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔لاہور سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے-129 میں 23 نومبر کو زور کا مقابلہ متوقع ہے، جبکہ فیصل آباد میں 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹنگ اتوار کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی اور طلال چوہدری کو ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

متعلقہ خبریں