اہم خبریں

دبئی حادثے کا جھٹکا! تیجس بنانے والی کمپنی کے شیئرز زمین بوس

دبئی (اے بی این نیوز) ایئر شو میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد تیجس طیارے بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے حصص میں 2.62 فیصد کی کمی ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے کرتب دکھایا اور تیزی سے زمین کی طرف اتر گیا۔ طیارہ رن وے کے قریب زمین سے ٹکرایا اور پھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد تیجس کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

واضح رہے کہ طیارے کو فنی خرابی کے باوجود ایئر شو میں شامل کیا گیا تھا۔ تیجس طیارہ تیل کے رساؤ کی وجہ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشا بن چکا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:دبئی ایئر شو ،بھارت کا جنگی طیارہ تباہ ،پائلٹ بھی ہلاک

متعلقہ خبریں