دبئی ( اے بی این نیوز )دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گرا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں۔
بھارتی طیارے تیجس کا 2روز قبل بھی آئل لیک ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا۔ بھارتی فضائیہ نے تصدیق کی کہحادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ممکنہ طورپر پائلٹ کو طیارے سے نکلنے کا موقع نہیں ملا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن تیز















