اہم خبریں

پاکستان میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن تیز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریاں ایک ہفتے میں 146 فیصد بڑھ گئیں۔ یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی نئی رپورٹ نے صورتحال پر تشویش ظاہر کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یکم نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7 ہزار 764 افغان شہری گرفتار ہوئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں بلوچستان میں ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں یکم جنوری سے یکم نومبر 2025 تک سب سے زیادہ گرفتاریاں چاغی، اٹک اور کوئٹہ میں رپورٹ ہوئیں۔ سرحدیں دوبارہ کھلنے کے بعد واپسی اور ملک بدری کی رفتار بھی تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ صرف ایک ہفتے میں 37 ہزار 448 افغان واپس گئے، جن میں 7 ہزار 733 کو ملک بدر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق واپسی کرنے والوں میں سب سے زیادہ وہ لوگ شامل تھے جن کے پاس پی او آر کارڈ تھے، جبکہ ملک بدر کیے جانے والوں میں 93 فیصد غیر رجسٹرڈ افغان تھے۔ خوفِ گرفتاری اس وقت سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے، جس کے باعث غیر رجسٹرڈ افراد اور اے سی سی ہولڈرز بڑی تعداد میں واپس جا رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری حالیہ فیصلوں نے بھی اس صورتحال کو تیز کیا ہے۔ جولائی میں پی او آر کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں یکم ستمبر تک مہلت دی گئی۔

مزید پڑھیں  :بھارتی شہری کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری، ہنگامہ کرکے شادی رکوا دی

متعلقہ خبریں